ایکنا نیوز- تھائی لینڈ میں ایرانی ثقافتی سفیر مصطفی نجاریان زادہ کے مطابق امام محمد تقی(ع) کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے علاوہ ایرانی ثقافتی مرکز میں بھی مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے
انہوں نے مزید کہا : مجلس عزا کا اہتمام جمعرات پچیس ستمبر کو نماز مغرب و عشاء کے بعد گیا ہے جسمیں پیروان اہل بیت شرکت کریں گے
نجاریانزاده نے مزید کہا: دعائے کمیل،سیرت، فضائل و مصائب امام پر تقریر اور نوحہ خوانی وغیرہ مجلس میں پروگرام کا حصہ ہیں
رایزنی مرکز کے مطابق امام محمد تقی(ع) کی شہادت کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں بنکاک کے علاوہ جنوبی علاقے
«ناخان سیٹامارات»، «پاٹالونگ»، «ٹرانگ»، «پوکٹ» اور شمال میں «کاناچاپوری» اور «راچابوری» وغیرہ میں بھی مجالس منعقد ہوں گی۔