ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے الوفد کے مطابق ایڈورڑ سلیم نے کہا : یونیورسٹی کے شعبہ مذاہب میں سروے کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ داعش کے ظہور کے بعد سے اسلام کی طرف مائل ہونے اور دین اسلام کی طرف رغبت میں ۲۔۱ فیصد کمی آئی ہے
کنٹ یونیورسٹی کے استاد نے مزید کہا : پہلے مفروضے کے مطابق کہا جا رہا تھا کہ سال ۲۰۳۰ تک یورپ میں مسلمان کی تعداد ۵۸ ملین تک پہنچ جائے گی لیکن اب اس توجہ میں کمی آئی ہے اور اگر داعش کا وجود باقی رہا تو یہ مفروضہ درست ثابت نہیں ہوسکتا۔
CTV News چینل سے گفتگو میں ایڈورڑ سلیم نے کہا کہ داعش کے مظالم اور نادرست اقدامات اور اس پر میڈیا پروپیگنڈوں کی وجہ سے اسلام کی طرف بے توجہی میں اضافہ ہورہا ہے۔