قرآئت قرآن‌ کی ترویج کے لیے جرمن جوان کی اچھی کاوش

IQNA

قرآئت قرآن‌ کی ترویج کے لیے جرمن جوان کی اچھی کاوش

9:56 - September 24, 2014
خبر کا کوڈ: 1453421
بین الاقوامی گروپ: نوجوان جرمن مسلمان قرآن مجید کی تلاوت کی طرف مائل کرنے کے لیے سوشل میڈیا میں خصوصی مہم چلا رہا ہے

ایکنا نیوز- روزنامه «واشنگٹن پوسٹ» کے مطابق یہ آئیڈیا کولڈ واٹر مہم کے بعد اس جرمن جوان عصام کے زہن میں آیا ہے
کولڈ واٹر  مہم جو ALS بیماروں کے حوالے سے چلایا گیا اور اس مہم میں دنیا کی اہم اور مشہور شخصیات نے اپنے سروں پر ٹھنڈا پانی ڈال کر دوسروں کو بھی اس کمپین میں شرکت کی دعوت دی اور اس مہم میں فنڈ جمع کرنے کا سلسلہ بھی شامل کیا گیا تھا مذکورہ بیمارافراد کی اچھی خاصی مدد کی گئی تھی
جرمن جوان عصام نے بھی اس آئیڈیے کو اپناتے ہوئے تلاوت قرآن مجید مہم چلانے کا اعلان کیا 
اس مہم میں مختلف سوشل میڈیا جیسے فیس بک،ٹویٹر اور اینسٹاگرام وغیرہ میں پروگرام شروع کیا گیا ہے اور ہر کوئی قرآن کی چند آیت کی تلاوت  اور معمولی رقم وقف کرکے دوسروں کو بھی اس کمپین میں شرکت کی دعوت دے سکتا ہے ۔
عصام کے مطابق اس فنڈ سے دیگر مسلمانوں کو جو قرآن پڑھتے ہیں اور اس کمپین میں شریک نہیں انکو تحفے دیکر قرآن پڑھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی
اب تک میڈل ایسٹ ار یورپ وغیرہ سے بڑی تعداد میں لوگ اس کمپین میں شرکت کر چکے ہیں۔

1452941

ٹیگس: قرآن ، مہم ، کمپین ، جرمن
نظرات بینندگان
captcha