ایکنا نیوز- مصری اخبار الیوم السابع مصرکے مطابق ،«ڈریم 2» سیٹلایٹ چینل سے گفتگو میں شیخ صبری عباده
نے شیعوں کو انتشار کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مصر پر قبضہ چاہتے ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ دولت بھی لٹا رہے ہیں۔
صبری عباده نے مزید کہا : رافضی لوگ مذاہب میں دشمنی کا سبب ہیں اور پیسے خرچ کرکے لوگوں کو توہین صحابہ اور توہین ازواج پیغمبر(ص) پر اکساتے ہیں
قابل ذکر ہے کہ پیروان مکتب راہ حق کے مراجع متعدد بار واضح انداز میں اعلان کرچکے ہیں کہ اہل سنت کے بزرگوں کا احترام لازم اور توہین ناجائز ہے
رہبر انقلاب ،حضرت آیتالله العظمی خامنهای کا فتوی کہ ازواج پیغمبر(ص) جناب عایشہ،دیگر ازواج محترمہ اور اہل سنت کی مقدس ہستیوں کی توہین حرام ہے بارہا میڈیا پراعلان ہوچکا ہے۔
شدت پسند سلفی مصری شیخ کا بیان کوئی نئی بات نہیں اور اس سے پہلے بھی بارہا ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں اور اسی طرح گذشتہ سال محرم اور عاشورا کے موقع پر مصر کے شہر قاہرہ میں جلوس عزا کو روکنے کے لیے مختلف بہانوں سے مسجد امام حسین(ع) کا دروازہ عزاداروں پر بند کیا جا چکا ہے ۔