پاکستان۔ کوئٹہ میں مسجد اور قرآن پاک نذر آتش کے خلاف مظاہرے

IQNA

پاکستان۔ کوئٹہ میں مسجد اور قرآن پاک نذر آتش کے خلاف مظاہرے

11:46 - September 27, 2014
خبر کا کوڈ: 1454316
بین الاقوامی گروپ: راولپنڈی میں امام بارگاہ کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کر تے ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین

ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جا ری کردہ بیان کے مظا بق  راولپنڈی میں امام با رگاہ  اور قرآن کو نذر آتش کرنے علماء پر جھوٹی ایف آئی آر اور قا ئد وحدت علامہ راجہ نا صر

عبا س جعفری کی سیکورٹی واپس لینے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجا جی مظا ہرہ کیا گیا جس سے خطا ب کرتے ہوئے علامہ سید ہا شم موسوی نے کہا کہ پنجا ب حکومت انتقا می سیا ست پر اُتر آئی ہیں کئی ہفتوں سے جا ری کارکنان کی گرفتا ری کے بعد اب پنجاب حکومت کالعدم تنظیموں کی سر پرستی کرکے راولپنڈی اسلام آبا د میں فر قہ وارانہ فسا دات پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہے مفتی امان اللہ کے قتل کی ایف آئی آر میں ہمارے مر کزی قا ئد ین کو نامزد کرنا جس کے بعد شر پسند وں کے ہاتھوں امام بار گا ہ کو نذر آتش کرنے کے پیچھے محرم الحرام سے پہلے ملک میں فرقہ وارانہ نفرتوں کی آگ بھٹکانے کی کوشش ہے جسکو کسی صو رت کامیا ب نہیں ہونے دینگے ۔ ہمارے قا ئدین نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کی با ت کی ہیں لیکن حکمران اپنی کرسی اقتدار کوبچا نے کیلئے بہت خطر ناک کھیل کھیل رہی ہے جس کی وجہ سے پور ے میں امن وامان کی صورت حال خر اب ہوسکتی ہے.

 

 

ٹیگس: نماز ، جمعہ ، مظاہرہ
نظرات بینندگان
captcha