بھارتی ریاست گجرات میں ایک بار پھر ہندو مسلم فسادات شروع

IQNA

بھارتی ریاست گجرات میں ایک بار پھر ہندو مسلم فسادات شروع

7:27 - September 29, 2014
خبر کا کوڈ: 1455048
بین الاقوامی گروپ:بھارتی ریاست گجرات میں فیس بک پر ایک پوسٹ کی گئی جس کے باعث مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور وہاں فسادات کا آغاز ہو گیا

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان-بھارتی ریاست گجرات میں ایک مرتبہ پھر ہندو مسلم فسادات کا آغاز ہو گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں فیس بک پر ایک پوسٹ کی گئی جس کے باعث مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور وہاں فسادات کا آغاز ہو گیا۔ان فسادات کے باعث بروڈہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔
یاد رہے موجودہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی گجرات میں مسلم کش فسادات کا الزام ہے جس کے باعث امریکہ نے انہیں ویزہ دینے سے انکار بھی کیا تھا۔

148042

ٹیگس: فسادات ، ہندو ، مسلم
نظرات بینندگان
captcha