ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے ٫ «ajib»کے مطابق ڈیموکریٹک الا ئنس کی جانب سے حجاب پر پابندی کا پیش کردہ بل پاس نہ ہوسکا
اس قراردادکے حق میں اکیاون اور مخالفت میں ۶۲ ووٹ ڈالے گئے
سوئیزرلینڈ میں حجاب کے موضوع پر اکثر بحث ہوتا رہتا ہے اور ڈیموکریٹک الا ئنس پارٹی ہمیشہ سے اسلامی امور کی مخالفت کرتی ہے
سال 2013 میں سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق صرف صوبوں کے پارلیمنٹ ہی کسی مذہبی آزادی پر پابندی لگا سکتے ہیں۔ ایک ہا ئی اسکول میں دو طالبات کی جانب سے اسکارف پہننے اور انکو اسکول میں روکنے کے بعد اس حکم کااعلان کیا گیا تھا۔
اس جھگڑے کے بعد اسلام مخالف تنظیموں کی جانب سے کوششیں شروع ہو ئیں تاکہ اسکولوں میں باقاعدہ طور پر سکارف پر پابندی لگا سکے ۔ اس سے پہلے سولور صوبے کے پارلیمنٹ میں بھی اٹھارہ کے مقابلے میں ۷۳ ووٹوں سے حجاب پر پابندی کے قانون کو رد کیا چکا ہے ۔