ایکنا نیوز- مصر کے روزنامه «الیوم السابع» کے مطابق مصر کے وزیر اوقاف «محمد مختار جمعه» نے ملک فھد قرآنی پبلیکیشنز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی خدمات صرف قرآنی مجید کی اشاعت اور چھپائی تک محدود نہیں بلکہ آڈیو شعبے میں قرآنی سرگرمیاں،تفسیر اور ۶۵ سے زائد زبانوں میں قرآنی ترجمے بھی اس ادارے کے کارناموں میں شامل ہیں۔
مصری وزیر اوقاف نے کہا کہ اگر مختلف زبانوں میں قرآنی داستانوں اور معجزات وغیرہ کو مختصر کتابچوں کی صورت میں شائع کیا جائے تو بہت مفید ہوگا
انہوں نے عظمت اسلام، قرآنی اخلاق ، قرآن کے رو سے درگذر اور بخشش اور ان جیسے موضوعات پر سیمینار اور علمی نشستوں کو بھی اسلام کے تعارف میں اہم قرار دیا
وزیر اوقاف نے «ملک فهد» ادارے کے تعاون کو مصری اسلامی کونسل کے لیے سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کے تعاون سے اب تک تفسیر اور بعض دیگر تحقیقی شعبوں میں بھی اہم کام انجام پاچکے ہیں
محمد مختار جمعه نے کہا: مصری اسلامی کونسل کی طرف سے ہر ہفتے کو درگذر اور بخشش کا پیغام دیا جاتا ہے جو نو زبانوں میں ترجمہ بھی کیا جاتا ہے اور اس کی توسیع پر مزید کام بھی جاری ہے۔