ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ نے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف مہم میں تمام علاقائی ملکوں منجملہ ایران کی شراکت کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ جرمنی کے وزیر خارجہ نے فرانک والٹر اشٹائنمایر نے اخبار ٹاگس اشپیگل کے ساتھ انٹرویو میں داعش کے خلاف مہم میں اہم علاقائی ملکوں منجملہ ایران کی شراکت کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ داعش کے ساتھ مقابلے کے لئے، تمام علاقائی ممالک تعاون کریں۔ جرمنی کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشتگرد گروہ داعش آج علاقے سمیت پوری دنیا کے لئے ایک بڑے خطرے میں تبدیل ہوگیا ہے کہا کہ وہ اپنے مشرق وسطی کے دورے میں اس نکتہ پر تاکید کریں گے کہ موجودہ خطرناک اور حساس حالات میں، تمام علاقائی ممالک اپنے اختلافات کو بھلاتے ہوئے، داعش کے خلاف مہم پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔ جرمنی کے وزیر خارجہ نے عراق اور شام میں داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے فوجی حملے میں جرمنی کی ممکنہ شراکت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں داعش کے خلاف جرمنی کی فوج کی شراکت کے امکان کو مسترد کردیا۔ داعش کہ جو امریکہ اور مغربی ممالک اور امریکہ کے علاقائی اتحادیوں کا دست پروردہ گروہ ہے، آج بقول مغربی حکمرانوں کے خود ان کے لئے، ایک بڑے خطرے میں تبدیل ہوچکا ہے۔