ایکنا نیوز - پانچ کامیاب اجتماعی شادیوں کے بعد اب ’’ چھٹی اجتماعی شادیاں‘‘ زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین پاکستان (کوئٹہ ڈویژن) مورخہ 15 اکتوبر 2014 (بروز بدھ ) کو منعقد کی جارہی ہیں۔
۱۴ جوڑوں میں اس مرتبہ پھر بھائی چارگی اور اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے 6 جوڑے اہل سنت برادران کے بھی شامل کیے گیےہیں۔
اجتماعی شادی کی تقریب کل رات بوقت سات بجے امام بارگاہ حسینی قندھاری میں منعقد ہوگی جسمیں اہم مذہبی اور سیاسی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اجتماعی شادی کا اہم مقصد معاشرے سے بیجا رسومات کا خاتمہ بتایا جاتا ہے۔