ترکی سلفی وہابی دہشت گردوں کی بہت بڑی چھاؤنی بن گیا ہے

IQNA

ترکی سلفی وہابی دہشت گردوں کی بہت بڑی چھاؤنی بن گیا ہے

21:36 - October 19, 2014
خبر کا کوڈ: 1461858
بین الاقوامی گروپ:ترک حکام دہشت گردوں کی حمایت کرکے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کررہے ہیں۔

ایکنا نیوز- شفقنا-شام کے حکام کے مطابق عراق اور شام کے خلاف ترکی سلفی وہابی دہشت گردوں کی بہت بڑی چھاؤنی بن گیا ہے ترک حکام دہشت گردوں کی حمایت کرکے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کررہے ہیں۔ شامی حکام کے مطابق ترکی آشکارا طور پر سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت اور تربیت کرکے انھیں شام اور عراق میں روانہ کررہا ہے۔ شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام ایک خط میں ترکی کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت اور تربیت کو عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیا ہے۔ شام نے خط میں کہا کہ ترکی آشکارا دہشت گردوں کی حمایت کرکے ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔

35715

ٹیگس: ترکی ، داعش ، حمایت
نظرات بینندگان
captcha