بھارتی ٹرین میں جھگڑے پر مسلمان خاتون کو آگ لگا دی گئی

IQNA

بھارتی ٹرین میں جھگڑے پر مسلمان خاتون کو آگ لگا دی گئی

21:16 - October 21, 2014
خبر کا کوڈ: 1462708
بین الاقوامی گروپ:بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور اماکولم ایکسپریس میں 41 سالہ خاتون فاطمہ کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق بھارت میں ریل کے ڈبے کے اندر مسلمان خاتون کو تیل چھڑک کر جلا دیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ کانپور اماکولم ایکسپریس میں 41 سالہ خاتون فاطمہ کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی جس سے اس کا 40 فیصد جسم جھلس گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعے سے قبل خاتون اور ایک مرد کو پلیٹ فارم پر جھگڑتے دیکھا گیا تھا، ملزم نے گاڑی کی روانگی سے قبل خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فاطمہ کو پہلے ڈسٹرکٹ ہسپتال اور بعدازاں میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

155018

ٹیگس: بھارت ، مسلمان ، آگ
نظرات بینندگان
captcha