ایکنا نیوز- آستانہ علوی نیوز کے مطابق تین روزہ غدیر قرآنی فیسٹول کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی جسمیں تینتیس ممالک کی اہم شخصیات شریک تھیں
اختتامی تقریب میں احمدجاسم النجفی نے تلاوت کی اور اسکے بعد آستانہ علوی کے شیخ ضیاءالدین زینالدین
نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
اس تقریب میں انجمن عزاداران حسینی کے سربراہ سید زکی جریو نے آستانہ علوی کے لیے تحائف بھی پیش کیے
اس اختتامی تقریب میں فیسٹیول میں شریک تمام فنکاروں اور قاریوں کو شیلڈ پیش کیا گیا
پروگرام کے شاعروں اور ویٹیکن کے نمائندے سید املیانو کو بھی تحائف دیے گئے
فیسٹیول اور اختتامی تقریب کو مقامی میڈیا کی جانب سے خوب کوریج دیا گیا۔