ایکنا نیوز- روزنامه «البیان» کے مطابق قرآنی مقابلوں کے انتظامات کا جایزہ لینے کے لیے رأسالخیمه قرآنی علوم اور انتظامی کمیٹی کے سربراہ شیخ صقر بنخالد بنحمید القاسمی کی زیر صدارت نشست منعقد کی گئی
رأسالخیمه قرآنی تعلیمی فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری احمد محمد الشحی اور مقابلوں کی خصوصی کمیٹی کے سربراہ احمد ابراهیم سبیعان اور دیگر ایگزیکٹیو ممبران کی شرکت کے ساتھ مذکورہ نشست منعقد کی گئی
اس نشست میں اس بات پر تاکید کی گئی کہ ان مقابلوں کا ہدف امارات اور امارت میں مقیم دیگر طلباء کو قرآنی تعلیمات کے سایے میں پروان چڑھانا ہے
اجلاس میں اعتدال پسندی اور روشن فکری کو ترویج دینے پر بھی اتفاق کیا گیا.