پاکستان ؛ محرم میں تکفیریوں کی گھناونی سازش ناکام۔ اسلحہ برآمد

IQNA

پاکستان ؛ محرم میں تکفیریوں کی گھناونی سازش ناکام۔ اسلحہ برآمد

14:08 - October 30, 2014
خبر کا کوڈ: 1465652
بین الاقوامی گروپ:کوئٹہ شہر میں محرم کے دوران دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایاگیا

ایکنا نیوز-: محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ایف سی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ اور قلعہ عبداللہ میں کارروائی کے دوران تین ملزمان گرفتار کرلئے۔ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بھی بارود برآمد کر لیا۔

سماء نیوز کے مطابق مستونگ کےعلاقے کانک اور قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں چھاپے مارے گئے۔ دونوں کارروائیوں میں بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود اور خودکش جیکٹیں برآمد کر لی گئی۔

میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے اسلحہ میں 15خودکش جیکٹیں۔۔ 107ایم ایم کے 100راکٹ۔۔ 122ایم ایم کے دو راکٹ ۔۔ 30سمال مشین گن ۔۔ 8کلاشنکوف ۔۔ دو ٹن بارودی مواد ۔۔ بڑ ی تعداد میں راؤنڈز اور دیگر آلات شامل ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور ایف سی حکام  کہتے ہیں برآمد کیا گیا اسلحہ تکفیری گروہوں کی جانب سےمحرم میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔

کارروائیوں کے دوران گرفتار کئے گئے تین ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

22992

ٹیگس: محرم ، دہشت ، اسلحہ
نظرات بینندگان
captcha