فرانس میں کباب کے نام پراسلام‌ کے خلاف تبلیغات !

IQNA

فرانس میں کباب کے نام پراسلام‌ کے خلاف تبلیغات !

9:08 - October 31, 2014
خبر کا کوڈ: 1465723
بین الاقوامی گروپ: شدت پسند پارٹی کی جانب سے کباب کے زیادہ استفادے کو اسلام پھیلانے سے جوڑا جارہا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «اسلام آن لائن» کے مطابق نیشنل فرنٹ کی جانب سے ترکی کباب کے زیادہ استعمال اور لوگوں کے کباب کی طرف مائل ہونے کو اسلامی ثقافت کے فروغ کا باعث قرار دیا جارہا ہے
ترکی کباب ۱۹۹۰ سے ترک نژاد افراد کی وجہ سے فرانس میں متعارف ہوا ہے اور آخری سالوں میں فرانس کے کافی لوگ کباب کو ایک پسندیدہ خوراک کی حیثیت سے استعمال کرتے ہیں۔ اس وقت ۱۲۰۰ کے لگ بھگ کباب کی دکان فرانس میں کام کررہی ہیں
کباب فروشی ایک بہترین صنعت کی حیثیت سے متعارف ہوئی ہے اور برگرو پیٹزا کے بعد بہترین غذائی صنعت کباب فروشی کو کہا جارہا ہے
اس مسئلے سے شدت پسند پارٹی کو خطرہ محسوس ہورہا ہے کہ فرانس کی قومی ویلیوز کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا اس عنوان سے وہ اسلام ہراسی کا کام لے رہی ہے.
حلال خوراک اور صنعت پر نیز اس پارٹی کیجانب سے مخالفت کی گئی تھی
فرانس میں چھ ملین سے زائد مسلمان بستے ہیں۔

1465325

ٹیگس: فرانس ، کباب ، اسلام
نظرات بینندگان
captcha