ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق برطانیہ نے اپنے باشندوں کو تکفیری گروہ داعش کے دہشت گردانہ حملوں کے خطروں سے خبر دار کیا ہے ۔ہمارے نمایندے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے گزشتہ روز بیرون ملک سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو دہشت گردگروہ داعش کے حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام میں برطانوی مفادات اور برطانوی شہریوں کو دہشت گرد گروہوں سے خطرہ لاحق ہونے کا امکان بڑھتا جارہاہے ۔
اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نےبھی کہا تھا کہ انتہا پسند گروہ ملک کی سلامتی کے لئے شدید خطرہ شمار ہوتا ہے۔