صھیونی رژیم کے خلاف قیام کی دعوت

IQNA

صھیونی رژیم کے خلاف قیام کی دعوت

8:33 - November 07, 2014
خبر کا کوڈ: 1470605
بین الاقوامی گروپ: حماس رہنما خالد مشعل نے تمام فلسطینی گروپوں سمیت عالم اسلام سے قدس بے حرمتی کے واقعات پر انقلابی قیام کی درخواست کی ہے

ایکنا نیوز- خالد مشعل  نے میڈیا سے گفتگو میں قدس واقعات پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی مسلمانوں کے لیے ریڈ لائن میں شمار کیا جاتا ہے اور اسکی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی
حماس رہنما نے انقلابی قیام پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی پر اعتراض اور قیام  کسی خاص گروپ یا تنظیم کی ذمہ داری نہیں اور تمام فلسطینی اور اسلامی  عوام کو اٹھنا  ہوگا
انہوں نے کہا : مسجدالاقصی پر سازشوں کی تاریخ پرانی ہے اور اس مقدس مسجد کے خلاف سازشوں کا مقابلہ صرف فلسطین یا عربوں کی ذمہ داری نہیں اور تمام مسلمانوں بلکہ انسانیت کی ذمہ داری ہے
خالد مشعل نے کہا : ملتوں ، حکومتوں اور تمام اداروں، دانشوروں،لیڈروں،تنظیموں، مصنفوں ،علماء اور ہر باضمیر انسان  کی ذمہ داری ہے کہ مسجد الاقصی کے مسئلے پر آواز بلند کرے اور اسلامی ملت کے نام یہی ہمارا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوری طور پرفلسطینی اتھارٹی اور دیگر سیاسی اور اہم شخصیات کو مسجد الاقصی کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

1470551

ٹیگس: مسجد ، الاقصی ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha