کسی بھی انتہاءپسند تنظیم کی وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائے گی: شہباز شریف

IQNA

کسی بھی انتہاءپسند تنظیم کی وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائے گی: شہباز شریف

18:51 - November 12, 2014
خبر کا کوڈ: 1472758
بین الاقوامی گروپ: پاکستان اور بالخصوص صوبے پنجاب کے مختلف علاقوں میں داعش کی وال چاکنگ عام ہوچکی ہے

ایکنا نیوز- پاکستان میڈیا کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی انتہاءپسند تنظیم کی وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی انتہاءپسند تنظیم کی وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے محرم پر پنجاب میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

162167

 

ٹیگس: انتہا ، پسندی ، وال ، چاکنگ
نظرات بینندگان
captcha