باکو؛عاشورائی «زینب(س)؛ قهرمان کربلا» تھیٹر کی پذیرائی

IQNA

باکو؛عاشورائی «زینب(س)؛ قهرمان کربلا» تھیٹر کی پذیرائی

19:55 - November 16, 2014
خبر کا کوڈ: 1473950
بین الاقوامی گروپ: «زینب(س)؛ قهرمان کربلا» تھیٹرکا اہتمام باکو میں قائم خانہ فرہنگ ایران کے تعاون سے کیا گیا

ایکنا نیوز- شعبہ مغربی ایشیاء- «زینب(س)؛ قهرمان کربلا» تھیٹرشہریار میں قائم خانہ فرہنگ باکو کے ہال میں منعقد کیا گیا تھا جسمیں حضرت زینب کی شجاعت و بہادری اور بے مثال کردار کو پیش کیا گیا جو پیروان اہل بیت کی جانب سے خوب سراہا گیا
باکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل ایمبیسیڈر ابراھیمی نے تھیٹر کے اختتام پر واقعہ کربلاء پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام حسین(ع) اسلام کی بقاء کا ضامن بنا اور ضرورت ہے کہ اس واقعے کو مزید بہتر انداز میں اجاگر کیا جائے 
انہوں نے حضرت زینب(س) کے کردار پر خطاب میں کہا : بیشک آپ تمام عورتوں کے لیے بہترین نمونہ ہیں اور آپ کی عظمت اور سیرت کے حوالے سے ضروری ہے کہ واقعہ کربلاء سے پہلے کی زندگی پر بھی نظر ڈالی جائے کہ آپ کس قسم کی عالمہ اور مفسرقرآن اور با عظمت خاتون ہیں ۔

1473654

ٹیگس: زینب ، امام ، تھیٹر
نظرات بینندگان
captcha