لبنان؛ « مسجدالأقصی حمایت» نشست کا اہتمام

IQNA

لبنان؛ « مسجدالأقصی حمایت» نشست کا اہتمام

18:06 - November 18, 2014
خبر کا کوڈ: 1474770
بین الاقوامی گروپ: صھیونی حملوں کے مقابلے میں مسجد الاقصی سے وفاداری اور حمایت نشست کا اہتمام «بعلبک» میں کیا گیا تھا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «العهد» کے مطابق صھیونی حملوں کے مقابلے عربی ممالک کی خاموشی کے سائے میں مسجد الاقصی سے وفاداری اور حمایت نشست کا اہتمام مقاومت حامی تحریک کے تعاون سے «باسل الأسد» ثقافتی مرکز میں کیا گیا تھا
«البقاع»  کے علاقے میں حزب اللہ کے سربراہ محمد یاغی نے اس نشست کے حوالے سے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ سب کا مسئلہ ہے اور ہم اس حوالے سے افکار امام خمینی(ره) سے زرہ برابر انحراف نہیں کرسکتے
انہوں نے کہا: صھیونیوں کی جانب سے مسجد الاقصی کے خلاف ہر کاروائی اسرائیل کے خلاف جنگ کی آگ کو بھڑکا سکتی ہے
محمد یاغی نے کہا: ہماری کامیابی شہداء کے خون کی مرہون منت ہے جنہوں نے خدا کی راہ میں اپنی جانیں قربان کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی غلطی کا سنگین نتیجہ نکل سکتا ہے اور ہر قدم ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوسکتا ہے
حزب اللہ لیڈر نے تکفیری گروپوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام اور سرحدی علاقوں میں ان کا مقابلہ جاری رہے گا اور ہم اطمینان سے کہتے ہیں کہ انکی سازش کامیاب نہیں ہوگی.

1474556

نظرات بینندگان
captcha