فیسٹیول بعنوان امام سجاد(ع) کا آغاز

IQNA

فیسٹیول بعنوان امام سجاد(ع) کا آغاز

18:08 - November 18, 2014
خبر کا کوڈ: 1474771
بین الاقوامی گروپ: امام سجاد(ع) کی شخصیت پربین الاقوامی «تراتیل سجادیه» فیسٹیول کربلاء میں منعقد کی گئی ہے

ایکنا نیوز- آستانہ امام حسین(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جمال الدین شہرستانی کے مطابق اس فیسٹیول میں
امریکہ،جرمنی،ایران،فرانس،لبنان،کویت،سعودی عرب اور بحرین سے مختلف گروپس شرکت کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ بغداد،کردستان اور دیگر صوبوں سے بھی مختلف وفد اس فیسٹیول میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں
جمال‌ الدین شهرستانی نے کہا: فیسٹیول سے آستانے کے متولی شیخ مهدی الکربلائی، ادارہ اوقاف کے سربراہ ؛ سید صالح الحیدری، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وزیرحسین الشهرستانی اس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے
قابل ذکر ہے کہ اس علمی نشست میں لبنان میں کھیتولک عیسائیوں کے اسقف«جورج بقعونی» بھی «رساله حقوق امام سجاد علیه السلام» کے موضوع پر مقالہ پیش کریں گے

یہ علمی فیسٹیول  امام سجاد(ع) اور  آپکے رساله حقوق کے موضوع پر منعقد کی گئی ہے۔ اس رسالے میں ایسے اخلاقی اصول بیان کیے گئے ہیں جنپر عمل کرکے بہت سی انفرادی اور اجتماعی مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

1474679

ٹیگس: امام ، سجاد ، نشست
نظرات بینندگان
captcha