اقوام متحدہ کی جانب سے روہینگیا مسلمانوں کے حقوق پرتاکید

IQNA

اقوام متحدہ کی جانب سے روہینگیا مسلمانوں کے حقوق پرتاکید

14:39 - November 23, 2014
خبر کا کوڈ: 1476464
بین الاقوامی گروپ؛ اقوام متحدہ نے ایک قرارداد میں میانمار حکومت کو قصور وار قرار دیا ہے

ایکنا نیوز- آوا نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیٹی نے گذشتہ روز ایک قرارداد میں میانمار حکومت پرمسلمانوں کے حقوق کی رعایت کو ضروری قرار دیا
میانمار کا ارادہ ہے کہ ایک ملین سے زائد مسلمان باشندوں کو بنگلہ دیشی مہاجر قرار دیکر انہیں بنگالی نیشنلیٹی اختیار کرنے پر مجبور کرے اور جو ایسا کرنے سے انکار کردے انہیں میانمار سے خارج یا گرفتار کرے
رپورٹ کے مطابق لاکھوں روہینگیا مسلمان پانی اور غذائی مواد کی کمی سے دوچار ہیں اور کئی علاقوں میں کشیدہ حالات کے باعث روہینگیائی مسلمان امدادی سامان لینے سے محروم ہیں
اقوام متحدہ کے مطابق روہینگیا کے مسلمان مظوم ترین لوگوں میں شامل ہیں
روهینگیا کے مسلمان  میانمارکے استقلال کے بعد سے مشکلات کا شکار ہیں اور اقوام متحدہ نے بارہا میانمار حکومت کو مسلمانوں کی حفاظت میں ناکامی پر قصور وار ٹھرایا ہے۔

1475727

نظرات بینندگان
captcha