بلاگ گروپ:وہ چيز جو چیٹ رومز كے عنوان سے ہمارے ذہن میں آتی ہے وہ یہ ہے كہ ان رومز میں موجود افراد معقول اور سنجيدہ ہونگے جبكہ یہ چیٹ رومز كی دلچسپی دينی اور مذہبی رومز كو شامل نہیں ہوتی ہم اس مختصر گفتگو میں اس نكتے كا تجزیہ كرتے ہیں كہ یہ عدم دلچسپی شايد ان وجوہات كی بنا پر ہو –
مثلا رومز میں موجود افراد كی ذہنيت كے خلاف گفتگو، بے ارزش ابحاث كرنا،يوزرز كے لیے ابحاث كا جاذب نہ ہونا –ذاتی نوعيت كی گفتگو كرنا –بغير دليل كے بحث كرنا –بے جا تعصب كرنا ،كہ یہی وہ عناصر ہیں جنہوں نے ان رومز كی اہميت كو پامال كرركھا ہے
اگر ہم ان رومز كو دقت سے ملاحظہ كریں تو معلوم ہوتا ہے كہ ان كے عناوين :آﺋمہ معصومين ۜ اور اوليا اللہ كے نام پر ہیں تاكہ دين اور مذہبی مفاہيم جيسے انتظار ،مہدويت ،عدالت وغيرہ يا كچھ خاص عناوين جيسے حق ،اخلاق ،نماز اور بہت سے دوسرے عناوين دیے جا سكیں-
اور دوسرا نكتہ یہ ہے كہ گفتگو كا موضوع اس روم میں ہونے والی بحث سے مربوط نہیں ہوتا جيسے ايك روم صرف امام حسينۜ كے ساتھ مخصوص ہے تو اس میں جو گفتگو ہورہی ہے ا س كا امام حسينۜ كی سيرت و كردار وغيرہ سے كوئ تعلق نہیں ہوتا-
شايد ان تمام مسايل كو كسی نہ كسی طريقے سے روم كے موضوع سے مطابقت دی جاسكے ليكن اس كے ساتھ ساتھ ايك اور مسألہ سامنے آتا ہے كہ كيا یہ بحث اور گفتگو اس روم میں ہونے كے قابل ہے يا نہیں ؟ كيا یہ ايك نئ بحث ہے جس كو روم كی نئ فضا میں بيان كيا جانا چاہیے ؟يا ايسی بحث ہے كہ جو بہت دفعہ تكرار ہوچكی ہے – ليكن اس كی اہميت اس قدر زيادہ ہے كہ اسے پھر بھی ايك جديد طرز سے بيان ہونا چاہیے؟یہ كچھ ايسے نكات اور سوالات ہیں كہ جن كا جواب دينا ضروری ہے بعض مطالب كا اس قدر رومز میں تكرار ہوچكا ہے كہ Users حضرات ان مباحث كو ديكھتے ہیں تو اس روم سے ہی متنفر ہوجاتے ہیں چونكہ یہ افراد ہميشہ تازہ معلومات كی تلاش میں رہتے ہیں –
بعض اوقات ايسے مناظرے ہوتے ہیں جن میں سواۓ ايك دوسرے پر كيچڑ اچھالنے كے كچھ حاصل نہیں ہوتا اور مناظرہ كرنے والے افراد بھی بجاۓ استدلال كے اپنے خاص تعصب پر ڈٹے رہتے ہیں اور اسی سے نتيجہ لينے كی كوشش كرتے ہیں یہ كچھ ايسی مشكلات ہیں كہ جو دينی اور مذہبی رومز میں راﺋج ہیں اور یہی سبب بن رہی ہیں كہ ان رومز میں لوگوں كی دلچسپی كم ہو –
لہذا ہماری ایڈمن حضرات اور مناظروں اور مباحثوں میں شريك افراد سے گذارش ہوگی كہ وہ انتہائ سنجيدہ ماحول میں مستدل اور موثر انداز سے دينی معلومات كو دوسروں تك منتقل كریں اور متعصبانہ رویہ سے حتی المقدور پرہيز كریں-چونكہ آج كا دور معلومات كا دور ہے اگر آپ اچھی زبان میں اور مستدل طريقے سے اپنا مافی الضمير پہنچانے میں كامياب ہوگۓ تو اس طرح دينی اور مذہبی رومز كی دلچسپی میں بھی روز بروز اضافہ ہوسكتا ہے -