پاپ كے بيان پر امام جمعه تهران كا رد عمل

IQNA

پاپ كے بيان پر امام جمعه تهران كا رد عمل

10:04 - September 16, 2006
خبر کا کوڈ: 1497232
تہران كی مركزی نماز جمعه حجت الاسلام سيد احمد خاتمی كی امامت مين ادا كی گئی۔ انہوں نے اسلام كے بارے میں پاپ بنڈكٹ شانزدہم كے بيان پر افسوس كا اظہار كيا۔
حجت الاسلام سيد احمد خاتمی نے كہا كہ پاپ نے انصاف پسند امن پسند اور انسان دوست اسلام پر تشدد اور جنگ پسندی كا الزام لگايا ہے اور كہا ہے كہ اسلام میں جہاد عين تشدد ہے ۔
انہوں نے دعوی كيا ہے كہ اسلام میں مسيحيت كے برخلاف غوروفكر كا كوئی معنی و مفہوم نہیں ہے۔ افسوس كا مقام ہے كہ مسيحيوں كا روحانی پيشوا اسلام سے اتنا بے خبر ہے اور وہ بے شرمی سے بيان ديتا ہے۔

انہوں نے كہا كہ جن لوگوں نے اسلام كو نہیں سمجہا ہے ہم اس كو اسلام سمجھنے كی دعوت ديتے ہیں اور وہ جان لیں كہ اس قسم كی گستاخيوں سے اسلام روز بروز مزيد پھيلے گا اور يقينا دنيا كے مسلمان اس بيان پر اپنا رد عمل ظاہر كریں گے۔
حجت الاسلام سيد احمد خاتمی نے يورپی يونين كو نصيحت كی كہ وہ امريكہ كی پوسيدہ رسی سے كنویں میں نہ اترے ، انہوں نے جنگ خليج فارس اور لبنان پر صیہونی حكومت كی جارحيت میں يورپ كی طرف سے امريكہ كا ساتھ دينے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے يورپيوں سے كہا كہ ايران كے ایٹمی معاملے میں بھی امريكہ اور اس كے اتحاديوں كو شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔
انہوں نے كہا كہ پابندياں ايران كے لیے كوئی نئی چيز نہیں ہے يورپيوں كے شايان شان نہیں ہے كہ وہ امريكہ كے غلام بنیں، ايران كا بائيكاٹ كرنے والے ايران سے زيادہ نقصان اٹھائیں گے۔
انہوں نے قابضو كے انخلا كو عراقی عوام كی عزت و سربلندی كا راستہ قرار ديا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ كے آلہ كار لبنان كی عوامی اور اسلامی تنظيم حزب اللہ كو غير مسلح كرنے كی كوشش كررہے ہیں ليكن لبنانی عوام حزب اللہ كو اپنا مضبوط بازو سمجھتے ہیں اور وہ سازشوں كو ناكام بنادیں گے۔
------------------------

نظرات بینندگان
captcha