قران كے مطالب كا داﺋرہ كار حفظ قرآن سے زيادہ وسيع ہونا چاہیے .

IQNA

قران كے مطالب كا داﺋرہ كار حفظ قرآن سے زيادہ وسيع ہونا چاہیے .

10:31 - September 17, 2006
خبر کا کوڈ: 1497476
قرآنی سرگرمياں گروپ: قران كےمطالب پر حفظ سے زيادہ توجہ دينی چاہیے –تاكہ ہماری زندگی قرآن كے احكام كےمطابق ہو.

يونيورسٹی كے استاد حجۃ الاسلام ڈاكٹر محی الدين بھرام محمديان نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ كلچر اور ثقافت كے تمام ذمہ داروں كو چاہیے كہ وہ ايسا پروگرام بناﺋیں جس كے تحت قرآن ہر انسان كی زندگی كا جز بن جاۓ اور انسان تفسير اور مفہوم قران كے مطابق اپنی زندگی گزار سكے.
انہوں نے اس بات كا بھی اضافہ كيا كہ آج كل قرآنی سيميناروں میں شركت كرنے والے افراد كے مضامين كامطالعہ اور ان سے گفتگو كرنے سے بھی اندازہ ہوتا ہے كہ ان لوگوں كی معلومات بھی قرآن سے متعلق كم ہیں –لہذا ہر ايك كو مزيد مفاہيم قرآن پر توجہ دينی چاہیے.
مسجد نور كے امام جماعت نے كہا كہ بعض سنٹروں میں قرآن پر فقط ايك سرسری نظر كی جاتی ہے اور مفاہيم اور معارف قرآن كو انعامی مقابلہ كی حد تك ديكھا جاتا ہے جب كہ ہمیں چاہیے كہ قرآن كےمطابق زندگی گذاریں .
انہوں نے كہا كہ رہبر معظم انقلاب نے اپنے ايك بيان میں فرمايا ہے كہ قرآن كی مظلوميت كو ختم كرنا چاہیے –مظلوميت یہ ہے كہ قران كو جنبی درس كی جگہ پر ركھا جاتا ہے جبكہ قرآن كو اصل درس میں جگہ دينی چاہیے .
يونيورسٹی كے استاد نے كہا كہ ہر چيز سے اہم یہ ہے كہ ملك كے بڑے پروگرام اور تمام تر سياسی پاليسياں بھی معارف قرآن ہی كے نتاظر میں بنائ جاﺋیں
انہوں نے كہا كہ قرآن كی تلاوت فقط ثواب حاصل كرنے كے لیے نہیں ہونی چاہیے كيونكہ قرآن انفرادی ،سماجی،سياسی،ثقاقتی ،اقتصادی امور كی طرف ہماری راہنمائ كرتا ہے –
ڈاكٹر محمديان نے كہا كہ روخوانی كی تعليم كے بعد مفاہيم اور معارف قران پر توجہ دينا ضروری ہے
اسی طرح انہوں نے كہا كہ مفاہيم قرآن كی تعليم دينے كےلیے مدرسہ ،كالج ،يونيورسٹيوں كے اوقات تعليم میں اضافہ كيا جاۓ-
اپنے بيان كے آخر میں ڈاكٹر محمديان نے كہا كہ معارف قران كی ترويج میں اگر ہر طرف سے حمايت كی جاۓ تو ہم عنقريب جوان نسل میں اس كا نكھار ديكھ سكتے ہیں-
نظرات بینندگان
captcha