ھنر گروپ: ملك كے مختلف حصوں سے طلبه كے دوسرے قرآنی فلم نگاری كے مقابلے كے لیے كافی مراسلے مل چكے هیں اور مقرره مدت پورا هونے كے بعد انكی درجه بندی كا كام شروع هوجاﺋيگا –
ايرانی طلبه كے درميان قرآنی فلم نگاری كے دوسرے مقابلے كے منتظم جناب مرتضی رضايی زاده نے بتايا هے كه اس سيمينار كے انعقاد كے لیے تمام اقدامات كر لیے گۓ هیں تاكه اس پروگرام كی شايان شان طريقے سے منعقد كيا جاسكے –انهوں نے كها كه گذشته سال پهلا مقابله بهت اچھا رها اور اسی
كے اچھے نتاﺋج كی وجه سے اس سال دوباره يه مقابله اور سيمينار برپا هورها هے
انهوں نے كها كه گذشته سال سے فلم نگاری كے مقابله میں ۱۸۰ مراسلے هم تك پهنچے تھے جو كه قابل توجه تعداد شمار هوتی هے اور اس سال بھی اميد كی جاتی هے كه گذشته سے زياده طلبه نے دلچسپی لی هے
انهوں نے گذشته سال كے برگزيده فلموں كا ذكر كرتے هوۓكها كه ان كو ايك كتابی شكل میں تبديل كرديا گيا هے اور قرآنی چينل كے ذمه دار افراد سےبھی بات هوچكی هے كه وه ان فلم ناموں كو فلمی شكل میں ڈھالنے كےلیے تعاون كریں گے-
جناب رضايی زاده نے اس سيمينار كے انعقاد كے مقصد كا ذكر كرتے هوۓ كها كه هم اس طريقے سے جوان طلبه كے اندر قرآنی افكار كو فلمی شكل میں ڈھالنے كے لیے ان میں استبكاری صلاحيتیں پيدا كرنا چاهتے هیں
انهوں نے مزيد كها كه هم اميد كرتے هیں كه طلبه میں قرآنی سوچ كو فروغ دیں تاكه يونيورسٹيوں كے ماحول میں قرآنی فضا كو اجاگر كيا جاسكے