قران محل، ايك نادر كتب خانہ

IQNA

قران محل، ايك نادر كتب خانہ

10:11 - September 18, 2006
خبر کا کوڈ: 1497724
فكرونظر:كتب خانے كا نام آتے ہی ذہن میں ايك ايسی جگہ كا تصور ابھرتا ہے جہاں پر مختلف موضوعات پر مبنی كتابوں كی ايك كثير تعداد موجود ہو۔ ليكن فيصل آباد كے نواحی علاقے دوسوہہ میں واقع قرآن محل ايك ايسا انوكھا كتب خانہ ہے جہاں صرف ايك ہی كتاب كی ہزاروں جلدیں موجود ہیں۔
قرآن محل كی انتظامیہ كے مطابق یہ ان كا دعویٰ تو نہیں ليكن دنيا بھر میں ايك ہی جگہ پر قرآن كے نسخوں كی اتنی كثير تعداد صرف ان كے پاس ہے جو كہ ان كے مطابق 44ہزار كے لگ بھگ ہے۔
یہ قرآن محل ايك صوفی بزرگ صوفی بركت كی كاوشوں كا نتيجہ ہے جن كا مزار بھی یہیں موجود ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں اس كام كا آغاز كيا اور جگہ جگہ سے قرآنِ پاك كے نسخے اكٹھا كرنے شروع كئے۔ ناياب نسخہ جات كے علاوہ قرآن كے ايسے نسخے جو كہ بہت مخدوش حالت میں ہوتے انہیں بھی یہاں پر محفوظ كر ديا جاتا اور يوں انواع اقسام كے قرآنِ پاك كے نسخہ جات كا یہاں ايك ذخيرہ بنناشروع ہوا جو 1997میں صوفی بركت كی وفات كے بعد بھی تاحال جاری ہے۔
نہايت منظم طريقے سے جلدوں كے حساب سے قرآن كے مختلف نسخوں كو عليحدہ عليحدہ ترتيب سے ركھا جاتا ہے اور پھر ان كی مناسب ديكھ بھال بھی كی جاتی ہے۔ اس نادر كتب خانے میں ايك تولہ وزنی قرآنی نسخے سے ليكر تقريباً چارمن بھاری قرآن كا قلمی نسخہ موجود ہے جو كہ اس قرآن محل كی انفراديت اس قلمی نسخے كی ضخامت اور وزن اتنا ہے كہ كسی ايك شخص كيلئے اكيلے اسے كھولنا تقريباً نا ممكن ہے۔
یہاں تقريباً دوسو سال پرانا قرآن پاك كا ايك ايسا قلمی نسخہ بھی موجود ہے جس كا كاغذ بھی قديم طريقے سے تيار كيا گيا اور پھر اس كی كتابت اور تزئين كے كام میں سونے كے تاروں كی آميزش سے دلكشی میں مزيد اضافہ كيا گيا ہے۔
ہزاروں كی تعداد میں موجود قرآنی نسخوں میں مختلف وزن، سائز اور رسم الخطوط كے نمونے موجود ہیں جو كہ اس كی زيارت كرنے والوں كو اپنے سحر میں مبتلا كر ديتے ہیں۔ قرآن محل كے منتظمين نے محل سے ملحقہ حصے میں ايك فری میڈيكل كيمپ كا بھی اہتمام كر ركھا ہے جہا ں گردونواح كے لوگوں كو مفت علاج كی سہولت فراہم كی جاتی ہے۔
قرآن محل كے منتظمين كا كہنا ہے كہ اس كتب خانے كو كوئی سركاری سرپرستی حاصل نہیں ہے اور یہاں كا نتظام و انصرام زائرين اور صوفی بركت كے عقيدت مندوں كی طرف سے دیے جانے والے عطيات كا مرہونِ منت ہے۔
نظرات بینندگان
captcha