کربلاء میں "نداء الاقصیٰ" کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام

IQNA

کربلاء میں "نداء الاقصیٰ" کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام

5:39 - July 26, 2026
خبر کا کوڈ: 3520498
1
ایکنا: شہر کربلا میں فلسطینی کاز کی حمایت کے للیے"نداء الاقصیٰ" کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف ممالک سے وفود اور ممتاز شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

ایکنا نیوز-  العہد نیوز کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے، یہ کانفرنس ہفتہ پچیس جولائی سے اپنی پہلی باضابطہ نشست کے ساتھ شروع ہوگی، جس میں منتظمین اور شریک وفود کے نمائندے خطاب کریں گے۔

اس کے بعد "روایتِ اوّل؛ حقیقت کی کہانی، براہِ راست میدان سے" کے عنوان سے ایک خصوصی نشست منعقد ہوگی، جس میں شہداء کے اہلِ خانہ، فلسطینی آزاد شدہ اسیر، زخمی افراد اور فلسطین سے آنے والے صحافی اپنے مشاہدات اور زمینی حقائق پر مبنی مستند گواہیاں پیش کریں گے۔ کانفرنس کے پہلے روز کا اختتام شرکاء کی جانب سے نجف اشرف میں حضرت امام علیؑ کے روضۂ مبارک کی زیارت پر ہوگا۔

کانفرنس کے دوسرے روز شریک وفود حضرت امام حسینؑ کے روضۂ مبارک کی زیارت کریں گے، جہاں روضۂ حسینی کی شرعی تولیت کی جانب سے ان کا باضابطہ استقبال کیا جائے گا۔ اس کے بعد دینی خطاب، صحنِ حسینی میں نمازِ ظہر باجماعت کی ادائیگی اور آخر میں نجف اور کربلا کے درمیان زائرین کے راستے پر "نداء الاقصیٰ" موکب کے افتتاح میں شرکت پروگرام کا حصہ ہوگی۔

عالمی مہم "واپسیِ فلسطین" کے سیکریٹری عبدالملک سکریہ نے کہا کہ یہ کانفرنس خطے کے خلاف امریکی دھمکیوں اور غیر معمولی حالات کے باوجود منعقد کی جا رہی ہے تاکہ اس جدوجہد کے تسلسل کا پیغام دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد حضرت امام حسینؑ کی مظلومیت اور مزاحمت کرنے والی اقوام، بالخصوص غزہ کے عوام، پر ڈھائے جانے والے مظالم کے درمیان گہرے تعلق کو اجاگر کرنا بھی ہے۔

.

4365986

نظرات بینندگان
captcha