ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ بلاگ مرجع تقليد كا تعارف ،اس كے انتخاب كی شراﺋط وغيرہ كو بيان كريگا جيسے اس میں ذكر ہوا ہے كہ ٫٫مرجع تقليد ايسے مجتہد جامع الشراﺋط كو كہا جاتا ہے جو مرد ،بالغ ،عاقل ،شيعہ بارہ امامی،حلال زادہ،زندہ اور عادل ہو اور اپنے زمانہ كے مجتہدين میں سے اعلم ہو
نوٹ: عدالت سے مراد ايسی باطنی طاقت ہے جس سے واجبات كو انجام دے اور گناہان كبيرہ كو ترك كرسكتا ہو-
مرجع تقليد كے انتخاب كی شراﺋط كو يوں بيان كيا گيا ہے كہ
• انسان كو خود يقين حاصل ہوجاۓ يا اطمينان حاصل كرلے جيسے وہ خود اہل خبرہ میں سے ہو، جو مجتہد اعلم كی تشخيص كر سكتا ہو
• دو عادل عالم جو اعلم كی تصديق كرسكتے ہوں بشرطيكہ دو اور عادل عالم انكی مخالفت نہ كریں
• اس كا مجتہد ہونا اور اعلم ہونا اس حد تك شايع ہوجاۓ كہ اس شہرت سے انسان كو اطمينان حاصل ہوجاۓ