مفاہيم قرآن كے لیے تحقيقی مراكز كی ضرورت –

IQNA

مفاہيم قرآن كے لیے تحقيقی مراكز كی ضرورت –

13:13 - September 20, 2006
خبر کا کوڈ: 1498315
قرآنی سرگرمياں گروپ: مفسرين ،اساتذہ ،اور مدارس دينیہ كی كاركردگی مفاہيم قرآن كی تعليم كے سلسلے میں اچھی رہی ہے –ليكن اس كے باوجود ايسے مراكز اور سنٹرز بنانے كی ضرورت ہے جس میں مفاہيم قرآن پر تحقيق كی جاۓ اور یہ بھی غور كيا جاۓ كہ ان كی ترويج كےلیے كون سا اقدام موثر ہے ۔
ايران كی قرآنی خبرر ساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق مجمع جہانی اہلبيت كے سربراہ حجۃ الاسلام جناب محمد حسن اختری نے كہا كہ مفاہيم قرآن بہت وسيع اور عميق ہیں اور اسلامی معاشرہ كے اكثر افراد اس سے بے خبر يیں-
انہوں نے كہا كہ ايران میں حكومت اسلامی كے قيام كے بعد قرآن كے مختلف مفاہيم پر توجہ دی گئ ہے مثلا وہ مفاہيم بيان كۓ گۓ ہیں جن كا تعلق اسلامی نظام سے ہے –اسی طرح ان مفاہيم پر بھی توجہ دی گئ ہے جن كا تعلق انفرادی يا معاشرتی اخلاق سے ہے –
ليكن ضرورت ہے كہ اس وقت ان مفاہيم پر مزيد توجہ كی جاۓ
جناب اختری نے جو اس وقت شام میں ايران كے سفير بھی ہیں –مفاہيم قرآن كی توسيع پر تاكيد كرتے ہوۓ كہا كہ ہمارے معاشرہ میں جن مفاہيم پر عمل ہوتا ہے انہیں بھی قاطعيت كے ساتھ نہیں كہا جاسكتا كہ ان كی مكمل شكل یہی ہے –
انہوں نے قرآن كے بعض مفاہيم كو بيان كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن مجيد میں متعدد آيات ہیں ،جہاں صداقت ،اور دوسروں كی مدد كا حكم ديا گيا ہے مثلا كونوا مع الصادقين –سچوں كے ساتھ ہوجاٶ تو انسان سچوں كو تلاش كرے تاكہ ان كے ساتھ زندگی گزارے –يا حكم ديا جارہا ہے دوسروں كی مدد كرو اگرچہ ہمارے سماج میں ايك دوسرے كی مدد كی جاتی ہے ليكن مدد كا مكمل مفہوم ابھی را ﺋج نہیں ہوا –
بيان كے آخر میں حجۃ الاسلام جناب اختری نے كہا كہ حكومت اسلامی كی طرف سے مفاہيم قرآن پر توجہ دی گئ ہے ليكن اس پر ابھی مزيد بحث اور توجہ كی ضرورت ہے –

نظرات بینندگان
captcha