امريكہ اور صیہونی حكومت سے مرعوب نہیں ہونگے

IQNA

حزب اللہ كے ايك اعلیٰ عہديدار عزّالدين

امريكہ اور صیہونی حكومت سے مرعوب نہیں ہونگے

9:08 - September 21, 2006
خبر کا کوڈ: 1498435
حزب اللہ كے ايك اعلیٰ عہديدار عزّالدين نے كہا ہے كہ حزب اللہ كبھی بھی امريكہ اور صیہونی حكومت كی منہ زوری كے سامنے تسليم نہیں ہوگی
صيدا میں حزب اللہ كے سياسی شعبہ كے سربراہ عزالدين نے كہا كہ امريكہ و صیہونی حكومت جس چيزكو طاقت كے ذريعے حاصل نہیں كرسكے اسے سياسی اور سفارتی طريقوں سے حاصل كرنا چاہتے ہیں انہوں نے كہا كہ شبعا فارمزپر بدستور صیہونی قبضہ جاری ہے ہمارے افراد صیہونی جيلون میں قيد ہیں اور سرحدوں پر لبنانی سركاری فوجيوں كی تعيناتی كے باوجود غاصب صیہونی حكومت كی جارحيت جاری ہے انہوں نے كہا صیہونی حكومت كے یہ اقدامات ہی ہیں كہ جن كی بنا پر اسے عالمی برداری كی مذمت كا سامنا كرنا پڑرہا ہے ۔

عزالدين نے كہا كہ ہم لبنانی قوم كے مفادات كے تحفظ اور صیہونی حكومت كی حالیہ جارحيت كے منفی اثرات كا مقابلہ كرنے پر تاكيد كرتے ہیں ۔(20 ستمبر 2006)

نظرات بینندگان
captcha