ڈھاكہ میں بنگلا ديشی حكام نے بتايا ہے كہ ملك میں سمندری طوفان سے شديد تباہی آئی ہے اور بہت سے رہائشی علاقوں اور سڑكوں كو نقصان پہنچاہے۔
سمندری طوفان سے خليج بنگال میں كئی كشتياں الٹ گئیں جبكہ امدادی كاروائيوں كے دوران تقريبا پچاس لاشیں نكالی گئی ہیں۔
بنگلاديش حكام كے مطابق سمندری طوفان میں لاپتہ ہونے والے سيكڑوں افراد میں بحریہ كے افراد بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ہندوستانی حكام نے بتايا ہے كہ سمندری طوفان سے ہندوستانی علاقوں میں كم سے كم چھياليس افراد ہلاك اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر پاكستان میں محكمہ موسميات كی جانب سے بحيرہ عرب سے طوفانی لہروں كے پيش نظر سندھ كے صوبائی مركز كراچی كے قريبی شہر ٹھٹہ میں ہنگامی حالت سے نمٹنے كے لئے ايمرجنسی نافذ كردی گئی ہے اور سمندر میں موجود ماھيگيروں كو واپس بلايا جارہا ہے۔
دریں اثنا پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد میں آج شديد آندھی كے بعد موسلادھار بارش ہوئی جسكے نتيجے میں مظافتی علاقوں كے كچھ مكانوں كی چھتیں منہدم ہوگئیں ہیں۔
-------------------------------------