امريكہ عالمی قوانين كی خلاف ورزی بند كرے -

IQNA

امريكہ عالمی قوانين كی خلاف ورزی بند كرے -

10:38 - September 24, 2006
خبر کا کوڈ: 1498881
ہالينڈ كی انسانی حقوق كمیٹی كے سربراہ امير جابر نے كہا ہے كہ امريكہ كی دوغلی پاليسيوں سے ديگر ممالك میں عالمی قوانين پامال كرنے كی جرات پيداہورہی ہے -

۔امير جابر نے العالم ٹی وی سے گفتكو كرتے ہوئےكہا كہ امريكہ جينيواكنوينشن اور انسانی حقوق كی كھلم كھلا مخالفت كررہا ہے ۔انہون نے كہا كہ امريكہ كی جانب سے انسانی حقوق كی خلاف ورزی پر انسانی حقوق كی تنظيموں نے احتجاج كيا ہے ليكن امريكہ كے جديد قدامت پسند اپنے مفادات كے مطابق عالمی قوانين كی وضاحت كرتے ہیں ۔

امير جابر نے كہا كہ امريكہ اپنے مخالفين كو دہشت گرد كہتا ہے ليكن بہت سے غير جمہوری ممالك امريكہ كے فرمانبردار ہونے كی وجہ سے واشنگٹن كے دوست ہیں ۔
نظرات بینندگان
captcha