-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا )كی رپورٹ كے مطابق ہم تفسير الميزان میں سياق كی اہميت اور اس كے كچھ مصاديق بيان كریں گے۔
تفسير الميزان اور آيات كے سياق و سباق كی اہميت:
علامہ طباطبائ رہ نے اپنی تفسير میں آيات كو صحيح سمجھنے كی غرض سے جگہ جگہ سياق جملہ ،مختلف جملات ،دوسری آيات وغيرہ سے بہت استفادہ كيا ہے اگر ہم اس تفسير كا ايك سرسری جاﺋزہ لیں تو اس بات كی تہہ تك پہنچ سكتے ہیں –
تفيسر الميزان میں، سورہ احزاب میں سياق كی اہميت كا تجزیہ و تحليل :
تفسير الميزان میں سورہ احزاب كی تفسير كا سرسری جاﺋزہ لينے سے ہمیں یہ عبارات ملتی ہیں كہ
٫٫ وسياق آياتھا يشہد ،و فی سياق النہی يكشف(ج۱۶ ص۲۷۳ ) ۱ لكنہا من حيث وقوعہا (الآیۃ)
فی سياق النہی (ص۲۷۴ ) وفیہ ان السياق لا يساعد علیہ (۲۷۶)لكنہا (اسباب النزول )اجنبیۃ غير ملاﺋمۃ لسياق الايات (ص۲۸۰) سياق الايتين يلوح ان (۳۰۵) علی ما يعطیہ سياق الآیۃ ،كوقوع الآیۃ فی سياق ۔ ۔ ۔ ظاہر السياق ان المراد (ص۳۱۱ )فبعيد من السياق (۳۱۳)يشہد السياق علی ان (ص۳۲۱) و ان كان سياق (الایۃ) يلوح الی ان (ص۳۲۴ ) والسياق يدل علی ان المراد و الذی اوردناہ ہو الاوفق لوقوعہا فی سياق (الایۃ السابقہ) (ص۳۳۶)
مندرجہ بالا عبارات سے پتہ چلتا ہے كہ انہوں نے فہم قرآن كےلیے سياق و سباق آيات سے كتنا استفادہ كيا ہے –
اب ان سورہ احزاب كی آيات كا اجمالی ذكر كرتے ہیں جن میں انہوں نے فہم قرآن میں سياق كی اہميت كو بيان كيا –
سورہ احزاب كی آيات كی تعداد : ۷۳ آيات
وہ آيات جن میں فہم قرآن كے لیے سياق آيات سے استفادہ كيا گيا : ۱۳ آيات
وہ آيات جن میں سياق آيات كو دليل كے طور پر لايا گيا: ۲۱
سياق آيات كی دلالت كو جہاں قبول كيا گيا :۲۰
سياق آيات كی دلالت كو جہاں قبول نہیں كيا گيا: ۱
فہم قرآن میں آيات كے باہمی تناسب كے لیے سياق سے استفادہ: ۳
سورہ كا مكی اور مدنی ہونا اور آيات كا سياق :سورہ احزاب كی تفسير كے ابتدا میں مكی اور مدنی ہونے كے بارے میں سورہ كے مفاہيم كو بيان كرتے ہوۓ انہوں نے لكھا كہ ٫٫سياق آياتھا يشہد بانہا مما نزلت بالمدينۃ ٬٬پس اس طرح سے آيات كا سياق ان روايات كی تاﺋيد كررہا ہے جو اس سورہ كے مدنی ہونے پر دلالت كررہی ہیں
منابع:
• علامہ طباطبائٰ –الميزان فی تفسير القرآن ،چاپ جامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم ۳۵۴۲۷۲۔۱۶
• تفسير الميزان كے دوسرے مختلف مقامات پر ايسی عبارتیں جيسے (والسياق يويدہ) ،(والسياق يعاضدہ)وغيرہ
• اگر اس سورہ كی تفسير میں جو كہ الميزان میں آتی ہے اور دقت كی جاۓ تو ذكر شدہ موارد سے تعداد بڑھ بھی سكتی ہے-
• تفسير الميزان/۱۶ ۲۷۳