ايران كے ایٹمی معاملے میں سلامتی كونسل كی مداخلت غير قانونی ہے ۔صدر احمدی نژاد

IQNA

ايران كے ایٹمی معاملے میں سلامتی كونسل كی مداخلت غير قانونی ہے ۔صدر احمدی نژاد

12:28 - September 26, 2006
خبر کا کوڈ: 1499372
اسلامی جمہوریۂ ايران جناب محمود احمدی نژاد نے كہاہے كہ ايران كے ایٹمی معاملے میں سلامتی كونسل كی مداخلت غير قانونی ہے ۔انہوں نے یہ بات امريكی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو كرتے ہوئے كہی ۔



صدر مملكت جناب احمدی نژاد نے كہا كہ ہم ایٹمی توانائی كی عالمی ايجنسی آئی اے ای اے كے قوانين كے مطابق كام كررہے ہیں اورآئی اے ای اے كے كيمرے ايران كی ایٹمی تنصيبات میں لگے ہوئے ہیں ۔انہوں نے كہا كہ امريكہ میں بعض لوگ یہ سوچتے ہیں كہ ايران كا ایٹمی معاملہ ايران پر دباؤ ڈالنے كا مناسب طريقہ ہے ليكن وہ غلطی پر ہیں كيونكہ جو لوگ ایٹمی ہتھيار بناتے ہیں اور ان كا استعمال بھی كرچكے ہیں وہ یہ دعویٰ نہیں كرسكتے كہ اب وہ ان ہتھياروں كو پھيلنے سے روكنا چاہتے ہیں ۔

ڈاكٹر احمدی نژاد نے نيوزويك كو بھی انٹرويو ديا جس میں كہا كہ اين پی ٹی معاہدے میں يورے نيم كی افزودگی روكنے كی كسی شرط كا ذكر نہیں ہے اور پرامن مقاصد كے لئے ايران كی يورے نيم كی افزودگی كی سرگرمياں روكنے كا كوئی جواز نہیں ہے ۔

دوسری طرف روس كے وزير دفاع سرگئی لاوروف نےاس بات كا ذكر كرتے ہوئے كہ اقوام متحدہ ايران كے بارے میں بے بنياد شواہد و ثبوت پر انحصار نہ كرے ، كہا ہے كہ ايران كے ایٹمی معاملے كے حل كا واحد طريقہ بات چيت ہے ۔

ادھر سعودی عرب كے وزير خارجہ نے ايك انٹرويو میں كہا ہے كہ ايران كا ایٹمی معاملہ مذاكرات اور پرامن طريقے سے حل كيا جائے اور فرانسيسی وزير خارجہ فلپ دوست بلازی نےايران كے ساتھ ایٹمی مذاكرات جاری رہنے پر زوردياہے ۔انہوں نے كہا كہ ايران كے سلسلے میں فوجی كارروائی اور طاقت كے استعمال سے پرہيز كرنا چاہئے ۔

دریں اثنا 25 ممالك میں ہونے والے ايك تازہ ترين سروے كے مطابق دنيا كے اكثر لوگ ايران كے خلاف طاقت كے استعمال كے مخالف ہیں-



نظرات بینندگان
captcha