اس سال قرآنی مقابلے پيغمبر اسلام ۖ كی سيرت كو نمونہ بنایں گے-

IQNA

اس سال قرآنی مقابلے پيغمبر اسلام ۖ كی سيرت كو نمونہ بنایں گے-

9:38 - September 27, 2006
خبر کا کوڈ: 1499504
قرآنی سرگرمياں گروپ: تئيسواں بين الاقوامی قرآنی مقابلہ اس سال پيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ۖ كو اپنا نمونہ بناۓ گا- یہ بين الاقوامی قرآنی مقابلہ او آئ سی ہال تہران میں ۲ رمضان المبارك سے ماہ مبارك رمضان كی ۹ تاريخ تك جاری رہے گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق ولی فقیہ كے نمايندے اور ادارہ اوقاف كے سرپرست حجۃ الاسلام جناب حيدر مصلحی نے صحافيوں سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ اس سال ادارہ اوقاف كے عہدہ داروں كی تبديلی كے بعد ہمارا ارادہ یہ ہے كہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں بھی تبديلی لائ جاۓ –ليكن اس سال قرآنی مقابلوں میں بہت معمولی تبديلی ہوگی-
انہوں نے مزيد كہا كہ افسوس كی بات ہے كہ ان ۲۷ سالوں میں وقف كے موضوع پر كوئ خاص توجہ نہیں كی گئ جبكہ يورپی ممالك اس مسئلے میں ہم سے بہت آگے بڑھ چكے ہیں-
نظرات بینندگان
captcha