ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ملاﺋيشيا میں قرآن كے اڑتاليسویں عالمی مقابلوں میں پہلی پوزيشن پر آنے والے حسين رستمی نے كہا كہ ايران سے باہر ملاﺋيشيا جيسے ممالك میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلے جہاں مرد اور خواتين ايك ساتھ ايك ہی ہال میں شركت كرتے ہیں شرعی نقطہ نگاہ سے قابل تأمل ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ اگر اوقاف كے ذمہ دار افراد عالمی مقابلوں میں ايسی پاليسی وضع كریں كہ جس سے مسلمان ممالك كی خواتين بھی اسلامی تعليمات پر پابند رہتے ہوۓ عالمی مقابلوں میں شركت كرسكیں تو اس سے تلاوت كے ميدان میں مزيد ترقی ہوسكتی ہے -