ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے پہلی نماﺋشگاہ اور رمضان كے بڑے بازار كے خبر سيكشن سے نقل كيا ہے كہ اس بازار میں ايران اور دنيا كے ۲۸ ممالك سے قرآن اور پيغمبر اسلام ۖ كے موضوع پر ارسال كیے گۓ پانچ ہزار ثقافتی اور قرآنی فن پاروں كی نماﺋش لگائی گئی ہے-
ان فن پاروں میں دينی اور قرآنی موضوعات پر مشتمل ملكی اور غير ملكی آثار قديمہ اور ہاتھ كی مصنوعات ہیں-
اور ان پر آيات قرآنی اور اسماء الہی ،نقش ہیں اور اس كے علاوہ لكڑی ،پيتل ،اور تانبا پر انہی موضوعات پر كۓ گۓ ماہرانہ كاموں كی نماﺋش بھی شامل ہے
یہ قرآنی بازار تين ہزار مربع میٹر زمين پر قرآنی شہر كتاب ،قرآن كريم كے قومی عجاﺋب گھر ،قرآنی ثقافتی سينٹر ميونسپل كارپوريشن كے ثقافتی ادارہ اور قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے تعاون سے منعقد كی گئ ہے-