حكومت اردن كے تعاون سےمسجد الاقصی كے پانچویں مينار كی تعمير-

IQNA

عبد اللہ دوم:

حكومت اردن كے تعاون سےمسجد الاقصی كے پانچویں مينار كی تعمير-

9:09 - October 11, 2006
خبر کا کوڈ: 1502315
بين الاقوامی گروپ: مسجد الاقصی كا پانچواں مينار اردن كے بادشاہ ٫٫عبد اللہ دوم٬٬ كے تعاون سے تعمير كيا جاۓ گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ اور فرانس پريس خبر رساں ايجسنی كے نقل كے مطابق اردن كے بادشاہ عبد اللہ دوم نے مسجد الاقصی كے پانچویں مينار كی تعميراتی كمیٹی سے ملاقات میں كہا:حكومت اردن چاہتی ہے كہ مسجد الاقصی كے پانچویں مينار كی تعمير كے لیے اچھا نقشہ تيار كرنے پر مقابلہ كرواۓ –
انہوں نےمزيد كہا:اس وقت مسجد الاقصی كے چار مينار ہیں جن كے نام باب الاسباط ،باب الفخریہ ،باب الفوانمہ اور باب السلسلہ ہیں ،اور پانچواں مينار سنہری دروازے اور باب الاسباط كے ساتھ تعمير كيا جاۓ گا-
عبد اللہ دوم نے اردن كی وزارت اوقاف كے اجلاس میں كہا :مقبوضہ فلسطين كی مسجد الاقصی اور مقدس مقامات كی حفاظت اور تعمير نو كےلیے مخصوص فنڈ اور ايك سينٹر بنايا جاۓ گا –
مسجد الاقصی كے پانچویں مينار كی تعميراتی كمیٹی كے سربراہ ٫٫ريف نجيم٬٬ نے كہا :مسجد الاقصی كے پانچویں مينار كا نقشہ پہلی بار سنہ ۲۰۰۴ ء میں اردن حكومت كی طرف سے پيش كيا گيا –
ياد رہے اردن كےبادشاہ نے ۲۰۰۰ میٹر ساﺋز كا ايك بڑا قالين مسجد اقصی كو ھدیہ كيا-
نظرات بینندگان
captcha