ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ دارالقرآن ادارہ كے سربراہ جناب محمد ذكی لو نے كہا: نابيناٶں كو قرآن كی تعليم دينے كے لیے كوئی مناسب كورس موجود نہیں ہے-
انہوں نے كہا:تعليمی سينٹر جو اس سلسلے میں خدمت كررہے ہیں وہ خود اپنے مرتب كۓ ہوۓ كورس جيسے كيسٹ اور سی ڈی وغيرہ كے ذريعہ انہیں قرآن كی تعليم ديتے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا :ضرورت كا تقاضا یہ ہے كہ ادارہ دارالقرآن جو ملك میں قرآنی تعليمات كی توسيع كا ذمہ دار ہے وہ ايسا كورس مرتب كرے جو نابيناٶں كے لیے مفيد ہو-