جك اسٹرا كا پردہ سے متعلق بيان مناسب تھا-

IQNA

ٹونی ﺑﻠﺋير :

جك اسٹرا كا پردہ سے متعلق بيان مناسب تھا-

9:19 - October 14, 2006
خبر کا کوڈ: 1502745
بين الاقوامی گروپ: انگلينڈ كے وزير اعظم ٹونی ﺑﻠﺋير نے اس ملك كے سابقہ وزير خارجہ (اسٹرا) كے بيان كی حمايت كی اور اسے معقول قرار ديا –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اسلام آن لاﺋن خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا كہ ٹونی ﺑﻠﺋير نے بی بی سی سے ايك انٹرويو میں كہا: مسلمان خواتين كے پردہ سے متعلق جو كچھ بھی جيك اسٹرا نے كہا بالكل معقول تھا اسے اگر تعصب كی عينك اتار كر اور فكر كی عينك لگا كر ديكھا جاۓ تو اس میں كوئی حرج نہیں ہے كيونكہ اسٹرا نے عورتوں كے نقاب لگانے كو معاشرہ كی دوسری خواتين سے دوری اور نقطہ اختلاف قرار ديا هے –
انہوں نے مزيدكہا: اسٹرا اس بات كو بيان كرنا چاہتے تھے كہ ايسی عورتیں جنہوں نے نقاب لگا ركھا ہو ان سے بات چيت كرنے میں مشكل پيش آتی ہے كيونكہ روبرو بات كرنے سے مطلب بآسانی مخاطب تك پہنچتا ہے ۔البتہ مسلمان عورتیں اسلامی پردہ كرنے میں آزاد ہیں اور وہ جيسا كرنا چاہیں ان پر كوئی پابندی نہیں ہے۔ برمنگھم يونيورسٹی كی طرف سے مئی میں كی گئی راۓ شماری كے مطابق ۱۸ لاكھ برطانوی مسلمان دباٶ میں زندگی گذار رہے ہیں اس اندازے كے مطابق ۲۵ سال سے كم عمر ۱۴ فيصد مسلمان بے روزگار ہیں-

نظرات بینندگان
captcha