ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق شبہاۓ قدر كی مناسبت سے منعقدہ ٹی وی پروگرام ٫٫شب ھاۓ گفتگو٬٬ حجۃ الاسلام والمسلمين ھاشمی رفسنجانی كی ميزبانی كريگا-
یہ پروگرام قرآن اور معارف ٹی وی چينل سے دكھايا جاۓ گا-یہ خصوصی پروگرام انيسویں ،اكيسویں اور تيسویں رمضان المبارك كی راتوں میں نشر ہوگا-اس میں حجۃ الاسلام والمسلمين ھاشمی رفسنجانی قدر كے لفظی اور اصطلاحی معنی كا تجزیہ كرنے كے علاوہ ترتيب نزول قرآن ،شأن نزول اور اھلبيت ۜ سے متعلق آيات كی تفسير بيان كریں گے-
اس پروگرام كے ناظرين اپنی تجاويز اور سوالات بلاگ يا ايميل كی صورت میں بھيج سكتے ہیں –
یہ پروگرام ماہ مبارك كی ھر رات۳۰ :۷ بجے قرآن چينل سے نشر ہوگا اور ہر روز 8:30 بجے قرآن چينل اور چينل ۴ سے نشر مكرر ہوگا-