ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق امام علی ۜ كے فرامين پر مشتمل یہ سب سے بڑا سافٹ وﺋير ہے جسے ٫٫علوی انساﺋيكلوپیڈيا٬٬ كے نام سے موسوم كيا گيا ہے-
اس سافٹ وﺋير میں ۲۹۲ كتابیں نہج البلاغہ سے متعلق موجود ہیں –نہج البلاغہ كا كامل متن فيض الاسلام كے فارسی ترجمہ كے ہمراہ تھا اس كے علاوہ فارسی ،انگريزی اور فرانسيسی زبان میں ۲۷ ترجمے اورفارسی اور عربی زبان میں ۳۳ شرحیں اور حواشی ۱۶۴ جلدوں میں موجود ہیں –
اس كے علاوہ اس سافٹ وﺋير میں ترجمہ ،شرح ،مختلف فہرستیں ،كتابوں كی سرچ اور لغت كی كتاب لسان العرب بھی موجود ہے-