ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ھالينڈ كے اسلامی گروپ كے قاﺋد فاميل ارسلا نے كہا:مغربی سياست دان اور ذرايع ابلاغ تمام مشكلات كو اسلام كے سر تھوپتے ہیں اور مسلمانوں كے بارے میں بے سرو پا باتیں كرتے ہیں-
انہوں نے كہا: اس وقت برطانیہ كے آٹھارہ لاكھ سے زيادہ مسلمان مناسب حالت میں نہیں ہیں-
ارسلا نے كہا كہ برطانیہ میں ۱۴ فی صد مسلمان بے روزگار ہیں-
انہوں نے مزيد كہا: فرانس میں بھی تعليم اور شغل كے سلسلے میں مسلمانوں كے ساتھ تبعيض سے كام ليا جاتا ہے -