پيغمبر اسلام تعيمر سماج كے لیے مقدس ترين بانی اور معمار-

IQNA

8:25 - October 26, 2006
خبر کا کوڈ: 1504721

پيغمبر اسلام تعيمر سماج كے لیے مقدس ترين بانی اور معمار-

توحيد كے پرچم كے ساۓ تلے تمام انسان باھمی اختلافات بھلا كر اتحاد و يگانگت كے ساتھ زندگی بسر كرسكتے ہیں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے طليعہ نور نامی بلاگ كے حوالے سے نقل كيا ہے :انسانی تمدن میں پيغمبرۖ كے كردار كی اہميت كو مورد بحث قرار ديتے ہوۓ لكھا ہے كہ :
امير المومنين ،پيغمبر اسلامۖ كے بارے میں فرماتے ہیں: خداوند عالم نے اپنے پيغمبروں كو انسانوں میں سے مبعوث كيا تاكہ ان سے عہد الہی لیں اور خدائی فراموش كردہ نعمتیں انكو ياد دلاﺋیں اور تبليغی رنگ میں ان سے گفتگو كریں اور ان كے زنگ آلود ذھنوں كو جلا بخشیں-
پس پيغمبران الہی كا وظيفہ ذھنوں كو نور الہی سے روشن كرنا اور ان كے عقول سے جہالت كے پردے دور كركے ان كو مبداء الہی كی طرف متوجہ كرنا تھا-
پيغمبر اسلامۖ امت اسلامی اور ہميشہ رہنے والے معاشرے كی تعمير كے مقدس ترين معمار بن كر اٹھے اور ايك عالی ترين ،و ھمہ گير تمدن اور معاشرے كی بنياد ركھ دی جو آفتاب قيامت كے طلوع ہونے تك پوری تابانی كيساتھ جگمگاتا رہے گا-
نظرات بینندگان
captcha