ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) دہشت گرد القاعدہ گروپ نے دو ہفتے قبل اپنے ايك بيان میں صوبہ ٫٫ديالا ٬٬ كو اپنی عراق كی اسلامی حكومت كا مركز قرار ديا –
كربلاۓ معلی میں آيت اللہ سيستانی كے نمايندے جناب شيخ عبد المہدی الكربلائی نے حرم مطہر امام حسين علیہ السلام میں خطبۃ جمعہ ديتے ہوۓ كہا-عراق كی وزارت داخلہ اور دفاع ،تقسيم عراق كے نظریے كا سختی سے نوٹس لیں –
امام جمعہ كربلا نے كہا كہ ملك كی بقا كےلیے ضروری ہےكہ موجودہ خانہ جگنی كے عوامل سے سختی سے نمٹا جاۓ تاكہ عراق امن كا گہوارہ بن سكے –
قابل ذكر ہے كہ ٫٫ديالا٬٬ سنی نشين صوبہ ہے جس میں شعیہ اقليت میں ہیں-