ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے اعزازی خبر نگار نے ٫٫نسيج٬٬ ساﺋٹ سے نقل كيا ہے كہ اس سنٹر میں اسلامی كتب جراﺋد اور منابع كا بہت بڑا ذخيرہ ہے –اسے تعميرات كی غرض سے بند كرديا گيا تھا جس كا دوبار آغاز عيد الفطر كے موقع پر ہوا-
چين میں اسلامی سينٹر نے عربی ،فارسی ،چينی اور تركی زبانوں میں كئی ہزار كتابیں اور اخبارات كی اشاعت كے علاوہ اسلامی تصاوير اور پينٹنگ كا كام انجام ديا ہے-
اس سنٹر كو ۲۰۰ سال پہلے ايك چينی مسلمان دانشور ٫٫ماكوی لين٬٬ نے اسلامی معارف اور ثقافت كی نشرو اشاعت كے لیے تاسيس كيا تھا جو ابھی تك مسلمانوں اور غير مسلموں كی توجہ كا مركز بنا ہوا ہے-