ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے٫٫ الاسلامیہ ٬٬ساﺋٹ سے نقل كيا ہے كہ كربلا كی بلدیہ كے چيرمين فلاح حسن نے كہا كہ ۹۳ ارب دينار كربلا كے مختلف علاقوں كی تعمير و ترقی كے لیے مخصوص كیے گۓ ہیں كہ جن میں سے ۸۰ ارب دينار سڑكوں كی تعمير اور پانی كے نظام كی اصلاح پر خرچ ہوچكے ہیں-
فلاح حسن نے مزيد كہا ہے كہ اس مقدس شہر میں ايك تين منزلہ ہسپتال ،سات سكول اور ۳۵ لنك روڈ اس شہر كی ترقی كے ديگر پروگرام ہیں-
ياد رہے ايك سال سے حكومت عراق نے كربلا معلی كی ترقی پر خاص توجہ دے كر یہ پروگرام شروع كیے ہیں-