الجزائر كے دانشمند نے پوپ پنڈيگٹ سے مناظرہ كيا :

IQNA

الجزائر كے دانشمند نے پوپ پنڈيگٹ سے مناظرہ كيا :

12:37 - November 14, 2006
خبر کا کوڈ: 1508317
بين الاقوامی گروپ:تقريب مذاہب كی تقويت كے لئے الجزائر كے ايك دانشور نے پوپ پنڈيگٹ سے مناظرہ كيا ـ
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)نے سعودی عرب كے اخبار (الشرق الاوسط)سے نقل كيا ہے كہ الجزائر يو نيورسٹی كے پروفيسر مصطفی شريف نے چند روز قبل
اختلافات كو دور كرنے كے لئے پوپ پنڈ يكٹ كو مناظرہ كی دعوت دی تھی ـ
مصطفی شريف نے اديان كے درميان تبادلۂ خيال كو وقت كی ضرورت قرار ديا ہے اور كہا ہے كہ اس طرح اديان كے مشتركہ اصولوں كو سمجھا جا سكتا ہےـ
شريف نے پوپ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسلام اور عيسائی علماء كے مابين اجلاس ہونا چاہئےـ
الجزائر كے دانشمند نے كہا كہ اس اجلاس میں ہم آزادیٔ بيان كے اصولوں كی رعايت كرتے ہوئے كی اسلام اورعيسائيت كے درميان صداقت كے ساتھ گفتگو كے مواقع فراہم كر كے دينی مقدسات كی ہر طرح كی اہانت كا سد باب كرسكتے ہیں ـ
انھوں نے پوپ سے منا ظرہ كرتے ہوئے كہا كہ قرآن كريم بھی انجيل كی طرح مومنين كو صلح، صبر، اور محبت كی دعوت دیے رہا ہے اور جہاد اس وقت جائز ہے جب دشمن ہمارے مشن پر حملہ كرےـ شريف نے آخر میں كہا كہ پوپ نے اسلام كو عظيم دين قرا رديا ہےـ

نظرات بینندگان
captcha